July 15, 2024 2:56 PM

printer

کے پی شرما اولی کو نیپال کے نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف دلایاگیا

جناب کے پی شرما اولی کو چوتھی مرتبہ نیپال کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے۔ آج راشٹربھون کی اصل عمارت میں شیتل نواس پر صدر رام چندر Paudel نے جناب اولی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔  اس کے ساتھ ساتھ 21 نئے وزیروں کو بھی عہدے اور رازداری کا حلف دلایا گیا ہے۔ جناب اولی کی قیادت والی کابینہ میں اب NC، UML، Janta Samajwadi پارٹی اور لوک تانترک سماجوادی پارٹی کے وزراء شامل ہیں۔ نیپالی کانگریس کے پرکاش مان سنگھ اور CPN-UML کے بشنو پرساد Paudelکو نائب وزرائے اعظم کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔ نیپال کے صدر نے کل نیپال کے آئین کے آرٹیکل۔76 (2) کے مطابق جناب اولی کو وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں