ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 16, 2025 9:58 PM

printer

کیو ایس ورلڈ فیوچر اسکلس انڈیکس نے بھارت کو ڈیجیٹل مہارت کیلئے کناڈا اور جرمنی سے پہلے دوسرے نمبر پر رکھا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے

کیو ایس ورلڈ فیوچر اسکلس انڈیکس نے بھارت کو ڈیجیٹل مہارت کیلئے کناڈا اور جرمنی سے پہلے دوسرے نمبر پر رکھا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اِس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلی دہائی میں سرکار نے مہارتوں سے لیس کرنے کے ساتھ ملک کے نوجوانوں کو مستحکم کرنے کا کام کیا ہے تاکہ اُنھیں خودکفیل بنایا جاسکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ QS World Future Skills انڈیکس کی درجہ بندی اہم ہے کیونکہ ملک خوشحالی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی راہ پر تیز رفتار سے گامزن ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں