کیو ایس عالمی یونیورسٹی درجہ بندی ایشیا 2025 کے 100 سرکردہ تعلیمی اداروں میں 7 بھارتی اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارت نے سرکردہ 50 یونیورسٹیوں میں سے 2 اور سرکردہ 100 یونیورسٹیوں میں سے 7 میں مقام حاصل کیا ہے۔ IIT دلّی 44 ویں مقام پر ہے۔
وزارت تعلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار پورے خطے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بھارت کی متاثرکن ترقی کو واضح کرتے ہیں۔IIT Bomby، 48 ویں مقام پر رہا جبکہ IIT مدراس، IIT کھڑگ پور، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، IIT کانپور اور یونیورسٹی آف دہلی دیگر بھارتی تعلیمی ادارے ہیں، جو سرکردہ 100 اداروں میں شامل ہیں۔مشرقی، جنوبی، جنوب مشرقی اور وسطی ایشیا کے 25 ممالک پر مشتمل 984 ادارے، اس درجہ بندی میں شامل تھے اور تازہ ترین درجہ بندی میں بھارت کے سب سے زیادہ تعلیمی ادارے اس فہرست میں شامل ہیں۔
Site Admin | November 9, 2024 9:37 PM