کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹِن ٹروڈو نے اپنی کابینہ میں تبدیلی کی ہے اور8 نئے وزیروں کو اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے۔ کینیڈا کی کابینہ میں، بھارت نژاد افراد کی تعداد اب 4 ہو گئی ہے۔ Bramptom North سے کینیڈا کی بھارت نژاد ممبر پارلیمنٹ Ruby Sahota کو جمہوری اداروں کا محکمہ دیا گیا ہے، جبکہ کینیڈا کی ایک اور بھارت نژاد انیتا آنند کو، جو فی الحال ٹرانسپورٹ کی وزیر ہیں، داخلی تجارت کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ نائب وزیر اعظم کِرسٹینا فری لینڈ اور ہاؤسنگ کے وزیر Sean Fraser سمیت کئی وزیروں کے استعفے کے بعد کابینہ میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔
کینیڈا میں سیاسی حالات بدستور غیر مستحکم ہیں۔ لِبرل ارکان پارلیمنٹ کی ایک تہائی سے زیادہ تعداد وزیراعظم ٹروڈو سے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے، جبکہ NDP نے آئندہ جنوری میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوبارہ شروع ہونے پر عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے۔×