وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ کینیڈا کو بغیر ثبوت کے الزامات لگانے کی عادت ہے۔ انہوں نے بھارتی سفارت کاروں کی Calls کو Surveillance پر رکھنے کو ناقابل قبول بتایا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کناڈا میں ہندو مندر پر ہوئے حملے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔ آج صبح کینبرا میں آسٹریلیا کی اپنے ہم منصب Penny Wong کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر جے شنکر نے اِس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کناڈا میں انتہا پسند طاقتوں کو سیاسی مقام دیا جارہا ہے۔ کینبرا میں ہندو مندروں پر حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر آسٹریلیا کی وزیر خارجہ نے اِن حملوں کو بھارتی برادری کے لیے پریشان کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے تمام باشندے، چاہے وہ کسی بھی عقیدے اور ثقافت سے تعلق رکھتے ہوں، محفوظ رہنے اور عزت واحترام کے مکمل حقدار ہیں۔ یہ پریس کانفرنس آج کینبرا میں 15ویں بھارت-آسٹریلیا فریم ورک مذاکرات میں ڈاکٹر جے شنکر اور محترمہ Wong کی شرکت کے بعد منعقد کی گئی تھی۔ دونوں وزیروں نے بھارت اور آسٹریلیا کے پڑوس، بھارت بحرالکاہل، مغربی ایشیا یوکرین اور عالمی اسٹریٹجک منظر نامے اور حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
Site Admin | November 5, 2024 2:44 PM