ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 3, 2025 3:00 PM

printer

کینیڈا اور میکسکو نے بھی امریکی اشیاء کی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کا حکم دیا ہے

کینیڈا اور میکسکو نے بھی امریکی اشیاء کی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایسا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کینیڈا، میکسیکو اور چین کی درآمدات پر محصولات عائد کئے جانے کے حکم کے بعد ہوا ہے۔ کینیڈا نے شروعات میں 25 فیصد محصولات کے ساتھ امریکہ سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 30 بلین امریکی ڈالر کا نشانہ طے کیا ہے۔ ان پابندیوں کا اطلاق کَل سے ہوگا۔ ایک دوسری فہرست جلد ہی منظرعام پر آئے گی اور لوگوں کے ساتھ صلاح ومشورہ کے بعد اسے نافذ کیا جائے گا۔ اس میں مسافر گاڑیاں، ٹرکس، اسٹیل اور ایلومنیم کی اشیاء، مخصوص پھل اور سبزیاں، بیف، Pork، ڈیری مصنوعات اور دیگر اشیاء شامل ہے۔

میکسیکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ قیمت اور اشیاء کا تذکرہ کئے بغیر ہی اس کے جواب میں محصولات عائد کرے گا۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسکو کی صدر  Claudia Sheinbaum نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کینیڈا اور میکسکو کی اشیاء پر 25 فیصد اور چین کی درآمدات پر 10 فیصد محصول عائد کئے جانے کے بعد، ہفتے کے روز  فون پر بات کی تھی۔ کینیڈا کے وزیراعظم کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا اور میکسکو نے مضبوط باہمی تعلقات کو وسعت دینے سے اتفاق کرلیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں