امریکہ میں کیلیفورنیا کی وسطی وادی میں دھول بھری زبردست آندھی آنے کی وجہ سے شاہراہوں پر بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں اور ہزاروں لوگوں کو بجلی کے بغیر رہنا پڑا۔ Haboob نامی موسم کی اِس صورتحال کے سبب لاس اینجلس کے 400 کلومیٹر شمال میں Chowchilla کے نزدیک حدِ بصارت صفر ہوگئی۔ شاہراہ 152 پر ایک سیمی ٹرک سمیت تقریباً 20 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے سبب کئی لوگوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ Fresno County میں طوفان کی وجہ سے بجلی کی لائنیں گر گئیں، جس کے سبب 12 ہزار سے زیادہ باشندوں کو بجلی کے بغیر رہنے پر مجبور ہونا پڑا۔x
Site Admin | November 14, 2024 3:05 PM