روس نے یوکرین پر ایک بین برِاعظمی بیلسٹک میزائل ICBD سے حملہ کیا ہے۔ صدر ولادیمیر پتن کی جانب سے روس کے نیوکلیائی نظام کو تبدیل کئے جانے کے ایک دن بعد یہ میزائل پھینکا گیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer کی جانب سے یوکرین کو روس کے اندرونی علاقے کو نشانہ بناکر مغربی ممالک کے طویل دوری والے کروز اور بیلسٹک میزائلوں کو استعمال کرنے کی اجازت دیئے جانے کے کچھ ہی دن بعد روس کی یہ سخت کارروائی سامنے آئی ہے۔
واشنگٹن اور لندن سے اِس طرح کی اجازت ملنے کے چند ہی گھنٹے بعد یوکرین نے روس کے علاقوں کو نشانہ بناکر امریکہ میں بنا ATACMS میزائل اور برطانیہ میں بنا Storm Shadow میزائل داغے تھے۔
یوکرین کی فضائیہ نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اُس نے کہا ہے کہ روس کی فوجوں نے آج صبح یوکرین کے وسطی شہر Dnipro پر کئی طرح کے میزائل داغے۔
Site Admin | November 21, 2024 10:25 PM
کیف نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر بین برِاعظمی بیلسٹک میزائل داغے ہیں
