July 2, 2024 3:02 PM

printer

کیریبیائی سمندر میں سمندری طوفان Beryl نے شدت اختیار کرلی

سمندری طوفان Beryl ممکنہ طور پر تباہ کن طوفان کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ United States National Hurricane Center (NHC) کے مطابق Grenada میں Carriacou جزیرے پر یہ طوفان ساحل سے ٹکرایا، جس سے وہاں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ Grenada سمیت قریبی جزیروں جن میں St Vincent اور Grenadines شامل ہیں، پر بھی تیز آندھی اور جان لیوا طوفان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، جبکہ خطے میں رابطے کے ذرائع بری طرح متاثر ہیں۔ جنوب مشرقی کیربیائی خطے میں آنے والا آخری طاقتور سمندری طوفان 20 سال پہلے آیا تھا، جس کا نام Ivan تھا، جس میں Grenada علاقے میں درجنوں لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں