July 2, 2024 3:01 PM

printer

آسام میں سیلاب کی صورتحال بدستور ابتر،19 ضلعوں کے 6 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

آسام میں سیلاب نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے، جس میں 19 اضلاع میں چھ لاکھ سے زیادہ لوگ سیلاب کی زد میں ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں Tinsukia میں ایک اور شخص کی موت ہوگئی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد 35ہوگئی ہے، جبکہ Golaghat میں ایک اور شخص کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ آسام میں شدید بارش اور اروناچل پردیش کے Lower Subansiri باندھ سے مزید پانی چھوڑے جانے سے سیلاب کی صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔ بھارتی فضائیہ نے آج صبح ڈبروگڑھ میں سیلاب سے بری طرح متاثر Hatiaaali Char علاقے میں پھنسے 13 ماہی گیروں کو  ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بچایا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج دوپہر بعد گولاگھاٹ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام وزرا کو سیلاب سے متاثرہ ضلعوں کا فوری طور پر دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریاستی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ تمام اصلاع میں راحت کیمپ اور راحت سے متعلق سازوسامان تقسیم کرنے کے مراکز کھولے ہیں اور NDRF اور SDRF ٹیمیں بھی راحت اور بچاؤ کے کام میں تعینات ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں