September 5, 2024 9:46 PM

printer

کیرالہ ہائی کورٹ نے جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق کیسوں کی سماعت کیلئے ایک خصوصی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

کیرالہ ہائی کورٹ نے جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق کیسوں کی سماعت کیلئے ایک خصوصی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ کمیٹی نے ملیالم فلم صنعت میں خواتین کو درپیش مختلف معاملات کی جانچ کی تھی۔ قائم مقام چیف جسٹس محمد مشتاق اور جسٹس S Manu پر مشتمل ایک ڈویژن بینچ نے کہا کہ بینچ میں ارکان کی حیثیت سے خاتون ججوں کو شامل کیا جائے گا۔ یہ ڈویژن بینچ کمیٹی کی رپورٹ کے کچھ حصے جاری کئے جانے کے خلاف ایک فلم پروڈیوسر کی دائر کردہ ایک اپیل پر غور کر رہی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں