September 24, 2024 2:38 PM

printer

کیرالہ ہائی کورٹ نے آج ملیالم اداکار کو ان کے خلاف آبرو ریزی کے ایک معاملے میں پیشگی ضمانت دینے سے انکار کردیا۔

کیرالہ ہائی کورٹ نے آج ملیالم اداکار صدیقی کو ان کے خلاف آبرو ریزی کے ایک معاملے میں پیشگی ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ صدیقی کے خلاف یہ معاملہ، ایک اداکارہ کی شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے، جس نے ان پر 2016 میں ریاست کے ایک ہوٹل میں آبرو ریزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سابق اداکارہ، Hema کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد اپنی اس شکایت کے ساتھ سامنے آئی۔ یہ رپورٹ پچھلے مہینے شائع ہوئی تھی اور جس میں ملیالم فلم انڈسٹری میں خواتین کی ابتر حالت کو اجاگر کیا گیا تھا۔ تبھی سے ادکاراؤں کی جانب سے ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکاروں، ہدایت کاروں اور پروڈیوسروں پر شکایت کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ صدیقی نے پختہ انداز میں اپنا موقف پیش کیا ہے کہ اداکارہ، انہیں سال 2019 سے سوشل میڈیا پر مسلسل مختلف دعوے کرکے ہراساں کررہی ہے۔

پولیس نے اب تک فلم انڈسٹری کی مختلف شخصیات سے متعلق سابق اداکاراؤں کی 11 شکایات درج کی ہیں، جن میں انہوں نے، انہیں ہراساں کرنے سے متعلق انکشافات کئے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں