August 1, 2024 9:57 AM

printer

کیرالہ کے وائے ناڈ میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 250 سے تجاوز کر گئی ہے۔

کیرالہ کے وائناڈ میں بڑے پیمانے پر Landslide کے نتیجے میں ہونے والی تباہی میں مرنے والوں کی تعداد 250 سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارتی فوج نے کہا ہے کہ اس نے کل متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے 179 لوگوں کو نکالا ہے اور چار لاشیں برآمد کی ہیں۔ آج صبح Attamala، Mundakkai اور Chooralmda میں تلاش کی مہم دوبارہ شروع ہوئی۔ تلاش کی کارروائی میں مصروف ٹیموں کے ساتھ ایک ایک Dog Squad بھی ہے۔ ملبہ صاف کرنے کیلئے پانچ JCB کو پانی کی دھار کے دوسری طرف منتقل کیا گیا ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                            V-C Raj Mohan-Kochi Wayanad

مسلح فورسز نے آج صبح وائناڈ کے Chooralmala میں ایک معاون ندی پر Bailey پل کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے۔ یہ پل Mundakkai اور Attamala کے لینڈسلائڈ سے متاثرہ علاقوں میں عملے اور بھاری مشینوں کی نقل وحمل کیلئے انتہائی ضروری ہے، اس کے آج سہ پہر یا اس سے پہلے مکمل ہونے کی توقع ہے۔ جس کے بعد ملبہ ہٹانے کی کارروائی میں تیزی آنے کا امکان ہے۔ حکام نے معاون ندیوں میں اور ضلع ملاپورم میں Chaliyar دریا کے جنگلاتی علاقوں میں مزید لاشوں کی تلاش کے کام میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوچی سے راج موہن کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں