کیرالہ کے وائناڑ ضلعے میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 281 ہوگئی ہے۔ 180 سے زیادہ زخمی افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 107 افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ 7 ہزار سے زیادہ متاثرہ لوگوں کو 70 امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
Chooralmala میں کَل شام ایک چھوٹے دریا پر 190 فُٹ طویل Bailey Bridge کھول دیا گیا۔ اِس کے ذریعے مزید اہلکاروں اور سازو سامان کو وائناڑ ضلعے کے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جارہا ہے۔
مٹی کے تودے گرنے والے علاقے میں آج صبح سے شدید بارش ہورہی ہے، جس کی وجہ سے تلاش کی کارروائیاں شروع کرنے میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔ متاثرہ علاقے کو 6 زون میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں 40 ٹیمیں ملبے سے مزید 4 لاشوں کو تلاش کرنے کے کام میں لگیں گی۔ پہلا زون Attamala اور Aranmala علاقوں پر اور دوسرا زون Mundakkai، جبکہ تیسرا زون Punchiri Mattom پر مشتمل ہے۔ Vellarmala ویلیج روڈ پر بھی تلاش کی کارروائی انجام دی جائے گی، جسے چوتھا زون قرار دیا گیا ہے۔ پانچواں زون Vellarmala گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول کا علاقہ ہے، جبکہ چھٹا زون چھوٹے دریا کے نچلے علاقے ہیں۔ مسلح افواج / NDRF اور دیگر ایجنسیوں کے علاوہ ہر ٹیم میں تین مقامی افراد اور جنگلات کے محکمے کا افسر ہوگا۔ تلاش کی کارروائیوں میں Dog Squads کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔