ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 31, 2024 2:41 PM

printer

کیرالہ کے وائناڈ میں مٹی کے تودے گرنے کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 157 ہوگئی ہے۔ بچاؤ اور امدادی کارروائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں

کیرالہ کے وائناڈ میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 157 ہوگئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ متاثرہ علاقے میں فوج، بحریہ، فضائیہ، این ڈی آر ایف اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاش کارروائی جاری ہے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ کئی افراد ملبوں کے نیچے دبے ہوسکتے ہیں اور کئی لاشوں کو نکالا گیا ہے۔ ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کا پتہ لگانے کیلئے کھوجی کتے استعمال کیے جارہے ہیں۔ دفاعی سیکورٹی کور سینٹر اور علاقائی فوجی بٹالین کی چار امدادی ٹیمیں خطے میں موجود ہیں۔ Bailey برج کا پہلا سیٹ اور بھاری سامان لانے لیجانے کیلئے استعمال ہونے والی مشینیں آج صبح وائناڈ پہنچیں۔ Bailey برج کے ایک اور سیٹ کو جسے دلّی سے اِیئرلِفٹ لیا گیا تھا، وہ Kannur ہوائی اڈّے پہنچ گیا ہے۔

مسلح افواج نے کہا ہے کہ اُس نے کَل رات تک متاثرہ علاقے سے 70 لاشیں برآمد کی ہیں اور تقریباً ایک ہزار افراد کو باحفاظت نکالا ہے۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خاں اور گوا کے گورنر PS سری دھرن پلّئی نے آج وائناڈ کا دورہ کیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں