July 30, 2024 9:45 PM

printer

کیرالہ کے وائناڈ میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 110 ہوگئی ہے۔ راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں

کیرالہ کے وائناڈ ضلعے میں آج صبح سویرے وسیع پیمانے پر مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 110 ہوگئی ہے۔ فوج، فضائیہ اور بحریہ کے عملے کی مشترکہ کوششوں سے بہت سے لوگوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے زخمی لوگوں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر تعینات کیے ہیں اور انھوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ہے۔
دریا پر اُس پُل کی جگہ، جو سیلاب کے پانی میں بہہ گیا تھا، ایک عارضی پُل بنایا گیا ہے۔ اس پُل کو لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
فوج نے بتایا کہ تقریباً 150 افراد کو Mundakkai گاؤں سے بچایا گیا ہے، انھیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔
بچاؤ کارروائی کیلئے تعینات عملے کے 225 افراد کے علاوہ فوج نے دیگر 140 افراد کو تھروننتھاپورم میں تیار رکھا ہوا ہے، جنہیں ضرورت پڑنے پر شارٹ نوٹس پر فضائی راستے سے وہاں پہنچایا جاسکتا ہے۔
فوج، انسانی بنیادوں پر اور تباہی سے راحت کی کارروائیوں کو مربوط کرنے کی غرض سے Kozhikode میں ایک کمان اور کنٹرول مرکز بھی قائم کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں