کیرالہ کے مَلّاپورم ضلعے میں ایک 14سالہ لڑکے کو Nipah وائرس پوزیٹیو پایا گیا ہے۔ کیرالہ کی وزیر صحت وِینا جورج نے بتایا کہ پونے کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی سے پازیٹیو رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ کیرالہ کی دو لیبارٹریوں سے بھی ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹیو موصول ہوئی ہے۔ فی الحال لڑکا کوزی کوڈ کے میڈیکل کالج اسپتال میں زیر علاج ہے۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ ریاست ان حالات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور Nipah پروٹوکول کے مطابق اقدامات کیے گئے ہیں۔ مَلّاپورم ضلعے میں ایک کنٹرول روم بھی شروع کیا گیا ہے۔ لڑکے کے قریبی رابطے میں آئے رشتہ داروں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔
NIV پونے کی جانب سے بھیجے گئے لیب میں تیار کردہ اور علاج کے لیے ضروری Monoclonal اینٹی بوڈیز کے آج کوزی کوڈ پہنچنے کی امید ہے۔x