کیرالہ کے مالاپورم ضلع کے منجیری میڈیکل کالج اسپتال میں ایک 38 سالہ شخص کو داخل کیا گیا ہے۔ اس شخص کے Monkey Pox وائرس انفیکشن سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ یہ شخص، جو حال ہی میں دبئی سے بھارت آیا ہے، اس کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے جن میں وائرل انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
ریاست میں یہ M.Pox کا پہلا کیس ہے۔ ریاستی سرکار نے M.Pox کے cases سے نمٹنے کے لئے سبھی بڑے سرکاری اسپتالوں میں قرنطینہ وارڈز قائم کئے ہیں اور نوڈل میڈیکل افسران مقرر کئے ہیں۔ x