کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ وائناڈ میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعہ میں بچ جانے والے بچوں سے سانحہ کی تفصیلات کے بارے میں بات نہ کریں۔
ایک فیس بک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کے بارے میں بار بار بات کرنے سے، بچوں کے ذہنوں میں گہرا اثر پڑے گا اور مستقبل میں بھی انہیں مزید دماغی اور جذباتی صدمہ کی یاد ستاتی رہے گی۔ محترمہ وینا جارج نے میڈیا کو رائے دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بچوں سے اُن کے کنبے کے دیگر ارکان، ان کے دوستوں اور تباہ شدہ اسکول کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچے کی شناخت، اس کے والدین یا سرپرست کی اجازت کے بعد ہی ظاہر کرنی چاہئے۔
Site Admin | August 4, 2024 9:54 PM
کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ وائناڈ میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعہ میں بچ جانے والے بچوں سے سانحہ کی تفصیلات کے بارے میں بات نہ کریں
