ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 1, 2024 2:59 PM

printer

کیرالہ کیڈر سے تعلق رکھنے والے 1989 بیچ کے IAS آفیسر راجیش کمار سنگھ نے آج دفاع کے سکریٹری کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے

کیرالہ کیڈر سے تعلق رکھنے والے 1989 بیچ کے IAS آفیسر راجیش کمار سنگھ نے آج دفاع کے سکریٹری کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ جناب سنگھ نے آندھرا پردیش کیڈر کے 1988 بیچ کے IAS آفیسر گری دھر ارمانے کی جگہ لی ہے، جو کَل اپنی سروس سے ریٹائر ہوگئے۔ عہدہ سنبھالنے سے قبل جناب سنگھ نے نئی دِلی میں قومی جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کئے اور شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اِس سے پہلے جناب سنگھ تجارت و صنعت کی وزارت میں صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے سکریٹری کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں