ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 6, 2024 9:47 PM

printer

کیرالہ میں کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی نے، جو خطے میں قیام کر رہی ہے، Chaliyar دریا کے دونوں کناروں پر تلاش کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے

۔ اس نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ اِس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ لاشیں سمندر میں نہ بہہ جائیں، بحریہ اور ساحلی گارڈ کی مدد لی جائے۔
ترواننت پورم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پینارائے وجین نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں، جو عمارتیں منہدم ہونے کے دہانے پر ہیں، اُنھیں مالکان کی مرضی کے بغیر گرایا جائے گا۔ وائناڑ میں زمینی تودے کھسکنے کے حادثے کے متاثرین کے 22 جسمانی اعضاء کی آخری رسوم ادا کی گئیں۔ اِن جسمانی اعضا کو پوری لاش کے طور پر سپرد خاک کیا گیا ہے۔جسمانی اعضاء کو دفنائے جانے سے پہلے سبھی مذہبوں کا دعائیہ جلسہ منعقد کیا گیا۔
اِن جسمانی اعضا کو سپرد خاک کرتے ہوئے ہر ایک عضو کے ساتھ ایک بوتل بھی رکھی گئی ہے، جس میں اُس عضو کے DNA کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں