ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 2, 2024 9:40 PM

printer

کیرالہ میں وائیناڈ میں ہوئے مٹی کے تودے کھسکنے کے کئی واقعات میں بچاؤ کی کارروائیاں جنگی پیمانے پر ہو رہی ہیں

کیرالہ میں وائیناڈ میں ہوئے مٹی کے تودے کھسکنے کے کئی واقعات میں بچاؤ کی کارروائیاں جنگی پیمانے پر ہو رہی ہیں۔ منگل کو ہوئے اِس حادثے میں اب تک تقریباً 300 لوگوں کی جانیں تلف ہوچکی ہیں۔ مسلح افواج کی قیادت میں بچاؤ کی کارروائیوں کے چوتھے دن فوج نے Padavettikunnu علاقے سے چار لوگوں کو نکالا ہے۔ ان لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچایا گیا ہے جن میں ایک خاتون اور ایک لڑکی شامل ہے۔ تلاش کی کارروائی فی الحال سب سے زیادہ متاثرہ علاقے Churalmala، مونڈکاکائی، Attamala اور Chaliyar ندی کے ساحل پر جاری ہے۔ 40 ٹیموں پر مشتمل ڈیڑھ ہزار بچاؤ کارکن اِس میں شامل ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ لاپتہ لوگوں کو تلاش کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ وائیناڈ میں فی الحال 9 ہزار سے زیادہ لوگ 91 ریلیف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں