کیرالہ میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات سے متاثر وائناڑ ضلعے کے علاقوں میں انسانی بنیادوں پر امداد کا سلسلہ جاری ہے اور فوج کے جوان بھی راحت کا کام انجام دے رہے ہیں۔ فوج، NDRF اور دوسری ایجنسیوں کے امدادی کارکن متاثرہ علاقے میں اپنا کام انجام دے رہے ہیں تاکہ مزید لاشوں کو تلاش کیا جاسکے۔ ریاستی سرکار کی درخواست پر فوج Xaver Radar اور چار Recco Radar وہاں لا رہی ہے تاکہ ملبے کے اندر اور زیادہ اچھی طرح تلاش کا کام کیا جاسکے۔ خبروں کے مطابق ملبے سے لاشیں نکالنے اور ضروری خدمات کی بحالی کیلئے آج راحتی کوششیں کی جارہی ہیں۔
Site Admin | August 3, 2024 2:52 PM
کیرالہ میں وائناڑ میں مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ علاقوں میں پانچویں دن بھی تلاش کا کام جاری ہے
