July 16, 2024 2:35 PM

printer

کیرالہ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے

کیرالہ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب ریاست بھر سے بڑے پیمانے پر نقصانات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ نو ضلعوں میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے، خاص طور پر کیرالہ کے شمالی علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے نیز پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے کھسکنے کے ساتھ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔ بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریاست میں بارش سے وابستہ مختلف واقعات میں آج چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ بڑے پشتے کے دروازے اٹھا دئے گئے ہیں کیونکہ دریاؤں میں پانی کی سطح میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ متعدد علاقوں میں ٹریفک اور بجلی کی خدمات متاثر ہے۔ سمندر کے حالات پریشان کن ہیں۔کیرالہ، کرناٹک اور لکشدیپ کے ساحلی سمندروں میں اس مہینے کی 19 تاریخ تک ماہی گیری پر پابندی عائد ہے۔