کیرالہ میں، کَل شام کوزیکوڈ میں Thikkodi ساحل پر شدید لہروں کی زد میں آنے سے دو خواتین سمیت چار افراد پانی میں ڈوب گئے۔ یہ حادثہ وائیناڈ ضلعے میں پیش آیا، جہاں Kalpetta علاقے کا پانچ افراد کا ایک گروپ، سمندر کی سیر کے لیے آیا تھا۔ مقامی افراد اور ماہیگیروں نے انھیں پانی سے نکالا لیکن چار لوگوں کی زندگی نہیں بچائی جا سکی۔
باہر نکالی گئی ایک خاتون کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، یہ 26 افراد پر مشتمل اِس گروپ میں Kalpetta کے ایک مقامی gvm کے ارکان اور عملے کے لوگ شامل تھے، جو چھٹی کے دوران سیروتفریح کے لیے ساحل سمندر آئے تھے۔