ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 25, 2024 10:22 AM | Kerala Christmas

printer

کیرالہ میں، مکمل طور پر فیسٹیول کا ماحول ہے کیونکہ یہاں خوشی کے ساتھ کرسمس منایا جاتا ہے۔

کیرالہ میں، مکمل طور پر فیسٹیول کا ماحول ہے کیونکہ یہاں خوشی کے ساتھ کرسمس منایا جاتا ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اِس ریاست میں اِس تہوار سے وابستہ مقامی رسم و رواج بہت زیادہ ہیں۔

ایک رپورٹ

V/C Mayusa

ریاست میں تمام سڑکیں اور گھر، چمکتے ستاروں اور روشنیوں سے سجے ہوئے ہیں اور فضا میں کرسمس Carol کی موسیقی گونج رہی ہے۔ کیونکہ ریاست میں روایتی شان و شوکت کے ساتھ کرسمس منایا جاتا ہے۔ کرسمس کے موقع پر بڑے پیمانے پر خصوصی دعائیہ جلسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ریاست بھر کے مختلف گرجا گھروں میں Thirupiravi تقریبات میں ہزاروں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔

کیرالہ میں کرسمس کی تقریبات میں ملکِ شام اور مغربی انداز کے ساتھ ساتھ اپنے مقامی ثقافتی عناصر کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔ یہ دن ایک ساتھ مل کر رہنے کا دن ہے، کیونکہ سبھی فرقے کے لوگ ایک ساتھ اکٹھا ہوتے ہیں اور کیکس اور تحائف کا لین دین کرتے ہیں۔ یہ کرسمس تقریبات خصوصی میلوں اور فیسٹیولس کے ساتھ ریاست بھر میں نئے سال کی آمد تک جاری رہیں گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں