کیرالہ میں، خارجی امور کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ پہلے کوچی مذاکرات 2025 کا افتتاح کریں گے، جس کا اہتمام پبلک پالیسی ریسرچ کے سینٹر کے ساتھ اشتراک میں، وزارتِ خارجہ کر رہی ہے۔ دو روزہ سفارتی مذاکرات میں، بھارت اورGCC ممالک کے درمیان شراکت داری اور اشتراک کے فروغ کی خاطر تعلقات کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اِن مذاکرات میں، تجارت، معیشت، کلیدی بحری شراکت داری، تعلیم، بیرونِ ملک آباد بھارتی برادری اور توانائی میں اشتراک پر غور و خوض کیا جائے گا۔×
Site Admin | January 16, 2025 10:12 AM | Kochi Dialogue 2025