July 30, 2024 2:29 PM

printer

کیرالہ : شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے کھسکنےکے واقعہ میں  48 افراد ہلاک اور 122 سے زیادہ زخمی

کیرالہ کے وائناڈ ضلع کے پہاڑی خطوں Mundakkai, Attamala اور چورمالا میں شدید بارش کے بعد آج صبح پہاڑی وائناڈ ضلع میں مٹی کے تودے کھسکنے کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 48 افراد ہلاک اور 122 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ سیلاب میں 10 افراد بہہ گئے۔ اُن کی لاشیں ملاپورم ضلع میں Poththukal میں واقع Chaliyar دریا میں ملی ہیں۔ مختلف خطوں میں بہت سے لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔Choorakkal میں واقع ایک اہم پُل جو Mundakkai علاقے کو منسلک کرنے کا اہم ذریعہ ہے، پانی میں بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے پھنسے ہوئے افراد تک پہنچنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ ریاستی حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج کی مدد لی ہے۔ کوژی کوڈ اور کنّور ضلع سے فوجی اہلکاروں کو طبی آلات کے ساتھ روانہ کیا گیا ہے۔بنگلورو اور تمل ناڈو کے Arakkonam سے NDRF کے اہلکاروں کے آج وائناڈ پہنچنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں