August 22, 2024 10:57 AM

printer

کیرالہ سرکار نے سابق گول کیپر P R Sreejesh کو دو کروڑ روپے کے نقد انعام سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا

کیرالہ سرکار نے پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر P R Sreejesh کو دو کروڑ روپے کے نقد انعام سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ Pinarayi Vijayan کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ریاستی سرکار کے محکمہئ اطلاعات نے کہا ہے کہ Sreejesh نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں اپنا دوسرا اولمپک تمغہ جیت کر بھارت اور کیرالہ کا نام روشن کیا ہے۔

اِدھر بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کا کَل بھوبنیشور ہوائی اڈے پہنچنے پر اُن کے مداحوں اور اڈیشہ سرکار نے والہانہ استقبال کیا۔ بھارتی ہاکی ٹیم نے حالیہ پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں