کیرالہ سرکار نے ملیالم فلم صنعت میں خواتین کے خلاف جرائم کی تحقیقات کیلئے ایک سات رکنی خصوصی تفتیشی ٹیم SIT تشکیل دی ہے۔ یہ قدم جسٹس K. Hema کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس میں ملیالم فلم صنعت میں خاتون پیشہ وروں کو ہراساں اور اُن کے ساتھ نازیبا سلوک کیے جانے کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔ اِس سے متعلق ایک واقعہ یہ ہوا ہے کہ اداکار موہن لال نے آج ایسوسی ایشن آف ملیالم movie آرٹسٹس، AMMA کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جسٹس Hema کمیٹی رپورٹ کے پیش نظر موہن لال اور AMMA کی پوری 16 رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔
Site Admin | August 27, 2024 9:31 PM