ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 1, 2024 9:34 AM

printer

کیرالہ آج اپنا 69 واں یوم تاسیس منارہا ہے

کیرالہ آج اپنا 69 واں یوم تاسیس منارہا ہے جسے کیرالہ پیراوی دن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

کیرالہ ریاست سابق صوبوں مالا بار، کوچنگ اور Thiruvithancoor کو ضم کرکے پہلی نومبر 1956 کو تشکیل دی گئی تھی۔ پوری دنیا میں کیرالہ کے لوگ کیرالہ پیراوی ڈے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں، روایتی لباس پہنتے ہیں اور ریاست کی مالا مال ثقافت اور تاریخ کو سربلند رکھتے ہیں۔ ملیالم زبان کی نشو نما کیلئے پہلی نومبر ملیالم دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ پہلا ہفتہ ریاست بھر میں ملیالم بھاشا ورم کے طور پر منایا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ Pinarayi Vijayan ملیام دن کی ریاستی سطح کی تقریبات اور سرکاری زبان کے ہفتے کا آج سہ پہر افتتاح کریں گے۔ کچرے سے پاک Nava Kerala مہم کے حصے کے طور پر ماحول کے لئے سازگار گرین ماڈل کے اعلانات بھی آج کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں