کیرالہ، آج ترواننت پورم میں پانچ ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے کانکلیو کی میزبانی کرے گا۔ اِس کانکلیو کا مقصد مرکز اور ریاست کے درمیان مالیاتی رشتوں، شکایات اور سولہویں مالیاتی کمیشن میں منصفانہ حصہ داری حاصل کرنے کیلئے متحدہ محاذ کی ضرورت سے متعلق ریاستوں کی رائے حاصل کرناہے۔ وزیراعلیٰ Pinarayi Vijayan آج اِس کانکلیو کا افتتاح کریں گے۔ تلنگانہ، کرناٹک، پنجاب اور تمل ناڈو کے وزرائے خزانہ اِس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اپوزیشن رہنما VD Satheesan، مرکزی حکومت کے سابق اقتصادی مشیر Dr Arvind Subramanian، سابق وزیر TM Thomas Isaac، کیرالہ کے ریاستی منصوبہ بندی بورڈ کے نائب چیئرمین پروفیسر VK Ramachandran اور دیگر افراد بھی اِس کانکلیو میں شرکت کریں گے۔
Site Admin | September 12, 2024 9:59 AM