کھیل کود سے متعلق ثالثی کی عدالت CAS کے ایڈہاک ڈویژن نے، ونیش پھوگاٹ کی اُس اپیل پر اپنے فیصلے کو ایک بار پھر ملتوی کردیا ہے، جو انھوں نے اولمپک فائنل مقابلوں میں، خود کو نااہل قرار دیئے جانے کے خلاف کی تھی۔ اب اِس فیصلے کا اعلان بھارتی وقت کے مطابق جمعے کو رات ساڑھے نو بجے کیا جائے گا۔
CAS کو اپنے اِس فیصلے کا اعلان کَل رات کرنا تھا۔
بھارت کی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو حال ہی میں پیرس میں اولمپک کھیلوں میں نااہل قرار دے دیا گیا تھا، کیونکہ سونے کے تمغے کیلئے مقابلہ کرنے سے پہلے، صبح کے وقت اُن کا وزن سو گرام زیادہ پایا گیا تھا۔
پھوگاٹ نے، خود کو نااہل قرار دیئے جانے کے خلاف CAS سے اپیل کی تھی اور درخواست کی تھی کہ اُنہیں ایک چاندی کا مشترکہ تمغہ دیا جائے۔