کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر منسکھ مانڈویا نے نوجوانوں سے باوقار نوجوانوں کے قومی انعامات 2022-23 کیلئے درخواستیں پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ انعامات، انفرادی زمرے میں 15 سال سے 29 سال کے نوجوانوں اور سماجی خدمات اور ترقی کے مختلف شعبوں میں تعاون دینے اور بہترین کام کرنے والی تنظیموں کو تفویض کئے جاتے ہیں۔ اِن شعبوں میں صحت، انسانی حقوق کے فروغ، سرگرم شہری خدمات اور کمیونٹی خدمات شامل ہیں۔یہ انعام انفرادی زمرے میں تمغے، سرٹیفکیٹ اور ایک لاکھ روپئے نقد پر مشتمل ہے، جبکہ تنظیموں کو تین لاکھ روپے کے نقد رقم بطور انعام دی جاتی ہے۔جناب مانڈویا نے زور دے کر کہا کہ یہ انعام محض ایک ستائش نہیں ہے بلکہ سبھی کی شمولیت والے اور ترقی پسند بھارت کی نوجوان قیادت کے پروان چڑھنے کا جشن ہے۔وجوانوں کے قومی انعامات 2022-23 کیلئے وزارتِ داخلہ کے کامن ایوارڈ پورٹل پر ایک نومبر سے 15 نومبر کے درمیان درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔
Site Admin | November 1, 2024 9:33 PM