کھیلو انڈیا پیرا گیمس 2025 کے تیسرے دن کل، نئی دلّی میں سخت مقابلے اور تحریک دینے والی کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ چوٹی کے پیرا بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
نتیش کمار، کرشن ناگر، منیشا رام داس اور سنجیو کمار نے اپنے اپنے متعلقہ زمروں میں سونے کے تمغے جیتے۔ کیرالہ کی 21 سالہ وہیل چیئر پر بیٹھنے والی Alphia جیمس اور اتراکھنڈ کی منجیت کور نے بھی تجربہ کار ایتھلیٹس کو ہرا کر سونے کے تمغے حاصل کیے۔
ایتھلیٹکس میں Deepthi Jeevanji نے خواتین کے 400 میٹر T20 زمرے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا جبکہ Monu Ghangas نے مردوں کے Shot Put F11 زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا۔
خواتین کی پیرا تیراندازی میں پیرالمپک میڈلسٹ شیتل دیوی اپنی غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے شیتل دیوی نے کھیلو انڈیا پیرا گیمس میں مقابلے کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اسے ایک بہترین اور اہم موقع قرار دیا، تاکہ اعلیٰ ایتھلیٹس کا مقابلہ کیا جا سکے اور اُن سے تجربہ حاصل کیا جا سکے۔
پیرالمپک میں تمغہ جیتنے والے راکیش کمار بھی تیراندازی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کھیلو انڈیا پیرا گیمس کی ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر تعریف کی، جس میں نوجوان اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
اس دوران ڈاکٹر Karni سنگھ شوٹنگ رینج میں، شوٹنگ مقابلے ہوئے جہاں پیرالمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ٓAvani Lekhra نے خواتین کی 10 میٹر ائر رائفل اسٹینڈنگ SHI زمرے میں غلبہ حاصل کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ مونا اگروال نے چاندی اور اکانشا نے کانسے کا تمغہ جیتا۔×