کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں کَل نئی دلی میں پنجاب کی جسپریت کور نے پاؤر لفٹنگ کا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔ انھوں نے 45 کلوگرام زمرے میں اپنا ہی قومی ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔
31 سالہ جسپریت کور کھیلو انڈیا پیراگیمز کے اِس ایڈیشن ایڈیشن میں قومی ریکارڈ توڑنے والی پہلی اتھیلیٹ بن گئی ہیں۔ انھوں نے سال 2023 میں سو کلوگرام سیٹ میں اسی زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
وہیں منشی نے بھی پاور لیٹنگ کے 54 کلوگرام زمرے میں 166 کلوگرام وزن اٹھاکر نیا قومی ریکارڈ بناتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔