نئی دلّی میں کھیلو انڈیا پیرا گیمز تیسرے دن سخت مقابلہ اور بہترین کار کردگی دیکھنے کو ملے۔ بھارت کے سرکردہ پیرا بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے خطابات جیتے، جن میں پیرا لمپک میڈل یافتہ نتیش کمار، کرشنا ناگر اور منیشا رام داس شامل ہیں۔ کیرالہ کیAlphia James اور اتراکھنڈ کی مندیپ کور نے پیرا بیڈمنٹن مقابلوں میں سونے کے تمغے جیتے۔پیرا تیر اندازی میں پیرالمپک میڈل یافتہ شیتل دیوی اور ابھرتی ہوئی کھلاڑی پائل ناگ، فائنل میں داخل ہوگئے۔ڈاکٹر کَرنی سنگھ، شوٹنگ رینج میں پیرالمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والی Avani Lekhara نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل standing SH-1 مقابلے میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ اب تک ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن اور نشانے بازی میں کھلاڑی سونے کے 75 تمغے جیت چکے ہیں۔ تمل ناڈو، سونے کے 15 کے ساتھ سرفہرست ہے، جس کے بعد ہریانہ کے 14، مہاراشٹر کے 8 اور راجستھان اور اترپردیش کے سونے کے سات سات تمغے ہیں۔
Site Admin | March 22, 2025 9:26 PM
کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑیوں Nitesh کمار، کرشنا ناگر اور منیشا رام داس نے اپنے اپنے زمروں میں سونے کے تمغے جیتے ہیں
