کھیلوں کے محکمے کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ سرکار، کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی پابند ہے تاکہ کھلاڑی بہتر تربیت حاصل کرسکیں۔ جناب مانڈویا نے کہا کہ سرکار، کھلاڑیوں کیلئے بین الاقوامی معیار کا کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ تیار کر رہی ہے تاکہ وہ کھیل مقابلوں میں اور زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ جناب مانڈویا نے پیرس پیرالمپکس کھلاڑیوں کی عزت افزائی کرتے ہوئے یہ بات کہی، جو آج نئی دلّی واپس آئے ہیں۔آج جن کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی گئی ہے، اُن میں سونے کا تمغہ جیتنے والی Avani Lekhra، چاندی کا تمغہ جیتنے والے منیش نَروال اور Pranav Soorma نیز کانسے کا تمغہ جیتنے والی مونا اگروال، روبینا فرانسِس اور راکیش کمار شامل ہیں۔
وزیر موصوف نے پیرس پیرالمپکس میں عمدہ کار کردگی کیلئے یہ کہتے ہوئے کھلاڑیوں کی ستائش کی کہ انھوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور 27 تمغے جیت کر تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا ہے۔ اِن میں سونے کے 6 تمغے، چاندی کے 9 اور کانسے کے 12 تمغے شامل ہیں۔
Site Admin | September 7, 2024 9:56 PM
کھیلوں کے محکمے کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کھلاڑیوں کیلئے تربیت کی بہتر سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کا یقین دلایا ہے
