کھیلوں کی وزارت نے آئندہ پیرس اولمپکس کھیلوں کے لیے بھارتی دستے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں کے دستے میں 117 ایتھلیٹس اور ان کے ہمراہ 140 معاون عملہ اور حکام ہوں گے۔ پیرس اولمپکس مقابلے اِس ماہ کی 26 تاریخ سے اگلے ماہ کی گیارہ تاریخ تک جاری رہیں گے۔بھارتی دستے میں ایتھلیٹکس کا سب سے بڑا گروپ ہوگا، جس میں 29 ایتھلیٹس ہوں گے وہیں تیر اندازی کے 21، اور ہاکی کے 19 کھلاڑی بھارتی دستے میں شامل ہوں گے۔ٹیبل ٹینس کے 8 کھلاڑی جبکہ بیڈمنٹن کے 7 کھلاڑی دستے میں شامل کیے گئے ہیں۔بیڈمنٹن میں دو مرتبہ اولمپک میڈل جیتنے والی پی۔وی۔سندھو بھی دستے میں شامل ہوں گی۔x
Site Admin | July 18, 2024 2:45 PM