کشتی میں بھارتی پہلوانوں نے کُل 9 تمغے جیتے ہیں جن میں سونے کا ایک چاندی کا ایک اور کانسے کے سات تمغے شامل ہیں۔ بھارت کے چراغ نے البانیہ کے Tirana میں جاری 23 سال سے کم عمر کی کشتی عالمی چمپئن شپ 2024 میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ چراغ نے مردوں کے 57 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں کَل رات کرغستان کے Abdymalik Karachov کو چار-تین سے ہرایا۔اِس دوران سُجیت نے 70 کلوگرام کے زمرے میں اور وِکی نے 97 کلوگرام کے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ وِکی انڈر23- عالمی چمپئن شپ میں ہیوی ویٹ کے زمرے میں تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔