ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2024 9:39 PM

printer

کھیلوں میں چین کے شہر Moqi میں ایشیائی چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے اپنے آخری لیگ میچ میں روایتی حریف پاکستان کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہرا دیا

ہاکی میں، آج چین کے Moqi میں ایشیائی چمپئنس ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنے فائنل لیگ مقابلے میں بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایک کے مقابلے دو گول سے ہرا دیا۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ نے ٹیم کیلئے دونوں گول کئے، جبکہ پاکستان نے میچ میں پہلے سبقت حاصل کرلی تھی۔ دونوں ہی ٹیموں نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے، لیکن بھارتی ٹیم چھ ملکوں کی ایشیائی چمپئن شپ میں وہ واحد ٹیم ہے جسے کسی بھی مقابلے میں شکست کا سامنا نہیں ہوا ہے۔ پیر کے روز سیمی فائنل مقابلوں میں بھارت کا مقابلہ کوریا سے جبکہ پاکستان کا چین سے ہوگا۔
بیڈمنٹن میں، Dhruv Kapila اور Tanisha Crasto کی بھارتی جوڑی کو ویتنام اوپن سوپر 100 ٹونامنٹ میں Dhruv کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آج اپنے سیمی فائنل میچ سے باہر ہونے پر مجبور ہونا پڑا۔ درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن کی بھارتی جوڑی کا مقابلہ انڈونیشیائی جوڑی سے ہونا تھا۔ تاہم Dhruv کو بخار اور کمر میں درد سمیت طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں