August 15, 2024 11:02 AM

printer

کھیلوں سے متعلق ثالثی کی عدالت نے اولمپکس سے ناہل قرار دیئے جانے کے خلاف بھارتی پہلوان ونیش پھوگاٹ کی عرضی کو خارج کردیا ہے

کھیلوں سے متعلق ثالثی عدالت CAS نے پہلوان ونیش پھوگاٹ کی اُس درخواست کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے پیرس اولمپکس سے نااہل قرار دیئے جانے کے معاملے کو چیلنج کیا تھا۔ اِس کے ساتھ ہی مشترکہ چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کی اُن کی امیدیں ختم ہوگئیں۔ CAS کے ایڈہاک ڈویژن نے کیس کی سماعت کے بعد اُن کی اپیل کو مسترد کردیا۔

ونیش پھوگاٹ اُس وقت نااہل قرار دی گئی تھیں جب سونے کے تمغہ کیلئے مقابلے والے دن اُن کا وزن 50 کلو گرام کے زمرے سے 100 گرام زیادہ ہوگیا تھا۔ اِس کے بعد پھوگاٹ نے مشترکہ چاندی کے تمغے کیلئے CAS سے رجوع کی تھی۔

 اولمپک ایسو سی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا نے ایک بیان میں CAS کے فیصلے پر صدمے اور مایوسی کا اظہار کیا۔ 

IOA نے کہا ہے کہ وہ پھوگاٹ کیلئے ممکنہ مزید قانونی کارروائی کی تلاش کررہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں