کھو کھو کا پہلا عالمی کپ آج نئی دلّی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوا۔ افتتاحی ایڈیشن میں مردوں کی 20 اور خواتین کی 19 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مردوں کی بھارتی ٹیم نے آج نیپال کے ساتھ پہلا میچ کھیل کر اپنی مہم کی شروعات کی۔ وہیں خواتین کی بھارتی ٹیم کَل کوریا جمہوریہ کے ساتھ اپنے میچ کے ذریعے اپنی مہم کی شروعات کرے گی۔ یہ کھوکھو مقابلے DD اسپورٹس ٹی وی چینل پر براہِ راست نشر کئے جائیں گے۔ کھوکھو عالمی کپ کا فائنل 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
Site Admin | January 13, 2025 9:35 PM