ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 17, 2025 10:08 AM

printer

کھو کھو عالمی کپ 2025 میں کل بھارت کے مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے گروپ مرحلے کے میچوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا

کھو کھو عالمی کپ 2025 میں کل بھارت کے مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے گروپ مرحلے کے میچوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دونوں ہی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں اپنے اپنے متعلقہ گروپ میں پوائنٹس ٹیبل میں سرِ فہرست ہیں۔ کل دلّی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں بھارت کے مردوں کی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے بھوٹان پر 71-32 سے شاندار جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ گروپ-اے میں پہلے مقام پر پہنچ گئی اور کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی۔ بھارت کے مردوں کی ٹیم کے کوچ اشونی کمار شرما نے کہا کہ ٹیم کوارٹر فائنل مقابلے میں مختلف مواقع تلاش کرنا چاہے گی اور اپنی مسلسل کامیابی کو یقینی بنانا چاہے گی۔

وہیں دوسری طرف بھارت کی خواتین ٹیم نے بھی اپنی جیت کا سلسلہ قائم رکھا اور اُس نے ملیشیا پر 100-20 سے شاندار جیت درج کی۔ خواتین ٹیم نے شروع سے ہی ملیشیا کی ٹیم پر اپنا دبدبہ قائم رکھا اور پورے میچ کے دوران یہ قائم رہا۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ کھیل کے بعد خواتین ٹیم کے کوچ سُمیت بھاٹیا نے اعتماد اظہار کیا اور کہا کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اب اُس کی توجہ کوارٹر فائنل میچ جیتنے پر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں