کھوکھو عالمی کپ 2025 آج نئی دلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک میں افتتاحی مقابلوں میں مردوں کی 20 اور خواتین کی 19 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ آج مردوں کی بھارتی ٹیم نیپال کے ساتھ اپنا افتتاحی میچ کھیلے گی۔ یہ میچ رات ساڑھے آٹھ بجے سے کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب خواتین کی بھارتی ٹیم کَل جمہوریہ کوریا کے خلاف اپنے میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔Pratik Waikar کی قیادت میں مردوں کی بھارتی ٹیم نیپال، پیرو، برازیل اور بھوٹان کے ساتھ گروپ اے میں ہے، جبکہ پرینکا Ingle کی سربراہی میں خواتین کی ٹیم بھی ایران، ملیشیا اور جمہوریہ کوریا کے ساتھ گروپ اے میں ہے۔ سبھی چار گروپوں سے دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، فائنل 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔×
Site Admin | January 13, 2025 2:52 PM