کھوکھو عالمی کپ 2025 آج نئی دلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی میں افتتاحی ایڈیشن میں مردوں کی 20 اور خواتین کی 19 ٹیمیں شامل ہوں گی۔
بھارت کی کھوکھو فیڈریشن (KKFI) نے مردوں اور خواتین کے مقابلے کے لیے، ہر ٹیم کے 15 ممبروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
آج شام ساڑھے آٹھ بجے بھارتی مردوں کی ٹیم نیپال کے خلاف افتتاحی میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔x