September 6, 2024 9:27 AM

printer

کپل پرمار نے Judo میں بھارت کیلئے اولین پیرالمپک تمغہ جیتا ہے

پیرس پیرالمپکس 2024 میں کَل بھارت کے Kapil Parmar نے مردوں کے J1، 60 کلو گرام پیرا جوڈو مقابلے میں برازیل کے Elielton de Oliveira کو دَس-صفر سے ہراکر کانسے کا تمغہ جیتا۔ یہ جوڈو میں بھارت کا اب تک کا پہلا پیرالمپکس تمغہ ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے Kapil Parmar کو،  اُن کے تاریخی میڈل پر مبارک باد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ کپل نے مشکل حالات کو عبور کیا اور پیرالمپکس میں جوڈو میں تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی۔

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے بھی کپل کو مبارک باد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب دھنکھڑ نے کہا کہ یہ عزم اور ہُنر کے ساتھ ساتھ سنجیدہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی Kapil Parmar کو مبارک باد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ کھیل میں ایک بہت یادگار کارکردگی ہے اور ایک خاص تمغہ ہے۔ بھارت اِس وقت تمغوں کی فہرست میں 25 تمغوں کے ساتھ 16 ویں مقام پر ہے۔ بھارت نے اب تک سونے کے پانچ، چاندی کے 9 اور کانسے کے 11 تمغے جیتے ہیں۔

آج پیرالمپکس کے 9 ویں دن بھارتی کھلاڑی ایتھلیٹکس اور پاور لفٹنگ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں