July 9, 2024 2:49 PM

printer

کٹھوعہ ضلع میں فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ ایک بزدلانہ کارروائی: صدر جمہوریہ، وزیر دفاع نے گہرے دکھ کا اظہار کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے، جس کی مذمت کی جانی چاہئے اور اس کے خلاف سخت اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں جن لوگوں نے اپنی قربانیاں دی ہیں، ان کے کنبوں کے ساتھ وہ ہمدردی رکھتی ہیں۔ صدر جمہوریہ مرمو نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں کٹھوعہ ضلع میں دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجیوں کے جاں بحق ہوجانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب سنگھ نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پورا ملک اُن فوجیوں کے کنبوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انھوں نے اس بات کی بھی اطلاع دی کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور بھارتی فوجی علاقے میں امن و امان قائم کرنے کا مصمم ارادہ کئے ہوئے ہیں۔ وزیر موصوف نے اس حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔

جموں و کشمیر میں، جموں -سرینگر قومی شاہراہ نمبر 44 پر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔ یہ قدم پیر کو کٹھوعہ ضلعے کے Machedi علاقے میں ایک فوجی ٹرک پر خطرناک دہشت گردانہ حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس میں پانچ فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر اودھم پور میں جموں -سرینگر قومی شاہراہ نمبر 44  پر Central Industrial Security Force (CISF)، Central Reserve Police Force (CRPF)

اور جموں اور کشمیر پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ قدم اس لئے بھی اٹھایا گیا ہے کیونکہ آج صبح امرناتھ یاترا کے عقیدتمندوں کے 11 ویں جھتے کو اودھم پور سے گزرنا تھا۔

یاتریوں کی حفاظت کے لئے سکیورٹی افواج کی جانب سے کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں