اسپین کے Pontevedra میں 20 سال سے کم عمر کی عالمی چمپئن شپ میں خواتین کے 76 کلو گرام فری اسٹائل زمرے میں Jyoti Berwal نے کشتی میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ جیوتی نے کل فائنل میں یوکرین کی ماریہ Orlevych کو شکست دی اور انہیں ایک بھی پوائنٹ حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا اور اِس طرح انہوں نے کشتی میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔ فائنل تک پہنچنے کے لیے جیوتی نے منگولیا، چین اور ترکی کے پہلوانوں کو ہرایا۔ پریہ ملک کے بعد خواتین کے 76کلو گرام زمرے میں 20 سال سے کم عمر کے عالمی مقابلوں میں بھارت کا لگاتار یہ دوسرا سونے کا تمغہ ہے۔
Site Admin | September 6, 2024 2:43 PM