کُشتی میں، بھارت نے کل رات البانیہ کے Tiranaمیں 23سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی کشتی عالمی چمپئن شپ 2024 میں ایک چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ حاصل کیاہے۔ خواتین کے 59کلوگرام زمرہ میں Anjly کو فائنل میں یوکرین کی Solimiia Vynnk سے سات چار سے شکست کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا جبکہ 68 کلوگرام زمرے میں بھارت کی Monika نے اپنی چینی حریف Xinze Du کو پانچ تین سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
اس سے پہلے کل بھارت کے وشواجیت رام چند نے مردوں کے 55 کلوگرام زمرے میں Adam Ulbashev کو دس چودہ سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔